ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل اسٹیٹ بینک میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا گھپلہ - برانچ منیجر کو کیا گیا معطل 

بھٹکل اسٹیٹ بینک میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا گھپلہ - برانچ منیجر کو کیا گیا معطل 

Sun, 24 Apr 2022 12:12:33    S.O. News Service

بھٹکل، 24؍ اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل عید گاہ روڈ پر واقع اسٹیٹ بینک کی شاخ میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا گھپلہ سامنے آیا ہے جس کے بعد بینک کے ہیڈ آفس نے  مذکورہ شاخ میں گزشتہ 2 سال سے خدمات انجام دے رہے منیجر انوپ پائی کو معطل کر دیا ہے ۔ 

معلوم ہوا ہے کہ منیجر انوپ پائی کا تعلق منگلورو سے ہے ۔ اس پر گھپلے بازی کا  الزام اس وقت لگا جب امسال مارچ میں سالانہ حساب و کتاب کی آڈٹنگ ہوئی ۔    کہا جاتا ہے کہ بینک میں ایمرجنسی صورتحال کے لئے جو رقم مختص رکھی گئی تھی اس کھاتے میں سے منیجر نے تقریباً ڈیڑھ کروڑ کی رقم غائب کی ہے ۔ انوپ پائی کی معطلی کے بعد برانچ منیجر کے طور پر چارج لینے والے راگھویندرا نے اس گھپلے کے تعلق سے ٹاون پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے ۔ جس کے بعد انوپ پائی لا پتہ ہوگیا ہے ۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات اور انوپ پائی کی تلاش میں لگی ہے ۔


Share: